ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ: صدارتی انتخابات میں امریکی عربوں کے لیے فلسطین سب سے اہم مسئلہ: سروے

امریکہ: صدارتی انتخابات میں امریکی عربوں کے لیے فلسطین سب سے اہم مسئلہ: سروے

Wed, 23 Oct 2024 12:31:03    S.O. News Service

واشنگٹن، 23/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) عرب نیوز ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے زیر اہتمام کیے گئے "یوگوو" سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنے والے صدارتی انتخابات میں 87 فیصد امریکی عرب ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنی حریف کملا ہیریس پر 2 فیصد کی برتری حاصل ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق فلسطین کا مسئلہ سرفہرست ترجیح ہے۔ 26 ستمبر سے 1 اکتوبر کے درمیان 500 امریکی عربوں کے درمیان کیے گئے اس سروے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی عرب عوام میں اپنا اثر تیزی سے کھو رہی ہے، جس کی وجہ غزہ میں جاری جنگ پر ان کی حکمت عملی ہے۔ اس کے علاوہ، عرب عوام میں جو بائیڈن کی حمایت صرف 20 فیصد رہ گئی ہے۔

ایک ویبینار کے دوران اے اے آئی پول کے نتائج کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اس کے صدر جیمس زوگبی نے کہا کہ امریکی عرب غزہ کے درد کو شدت کےساتھ محسوس کر رہے ہیں، اور وہ اسےپس پشت ڈالنا  بھی نہیں چاہتے۔ سروے کے مطابق مشیگن جہاں عرب امریکیوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے ، ٹرمپ اور ہیریس دونوں کی توجہ مرکوز رہی۔ جہاں ٹرمپ نے ۱۵؍ تقریب کی جبکہ ہیریس نے ۱۱؍ مرتبہ دورہ کیا۔اپنے حالیہ انٹرویو میں ٹرمپ نے اپنی پوتی کے لبنانی شہری سے شادی پرخوشی کا اظہار کیا تھا۔ ٹرمپ کے ذریعے اسرائیل کی حمایت کے باوجود انہیں امریکی عربوں کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ امریکی عرب ووٹ کے ذریعے بائیڈن انتظامیہ کو اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کو روکنے میں ناکامی پر سزا دینا چاہتے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کے ان کی ترجیحات کیا ہیں، تو زیادہ ترعوام نے معاشی پہلو یا معیار زندگی کی بجائے اسرائیل فلسطین جنگ کو قراردیا۔ واضح رہے کہامریکہ نےاقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی متعدد قراردادوں کو روک دیا،اوراسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھی۔ حالانکہ امریکی انتخاب میں عرب امریکی رائے دہندگان کی تعداد محض ایک فیصد ہے، لیکن اس انتخاب میں ان ووٹوں نے بھی کافی اہمیت اختیار کر لی ہے۔جس کی وجہ امیدواروں کے مابین سخت مقابلہ ہے۔ 


Share: